سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ وہی خصوصی عدالت ہے جس نے درجنوں محب وطن اور اسلامی رہنماؤں کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔ آج بنگلہ دیش میں پیش آنے والا واقعہ پوری دنیا کے لیے ایک عبرت ناک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین سرپرستی میں پروان چڑھنے والی شیخ حسینہ واجد نے اپنے پندرہ سالہ دورِ اقتدار میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اختیار کی۔
بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روزِِ روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد، نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ…
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) November 17, 2025
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ انڈیا کے مکمل تعاون اور قومی مفادات کے مبینہ سودے کے باوجود شیخ حسینہ نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکیں، آج کا فیصلہ اُن تمام جابروں، ظالموں اور جھوٹ پر قائم حکمرانی کرنے والوں کے لیے واضح تنبیہ ہے۔
واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں ان تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جنہوں نے اس دور میں سیاسی جبر اور ظلم کا سامنا کیا۔







