ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ انہیں تمام بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ہفتے میں ایک بار عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ممکن بنائی جاتی ہے، جو باقاعدگی سے ہوتی ہے۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ایک بیرک میں 6 کمرے موجود ہیں، جہاں انہیں ٹی وی اور اخبار کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی جاتی ہے، جس میں دیسی مرغی اور مچھلی شامل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات سے انکار کر دیا


جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے تمام ملاقاتیں صرف جیل حدود کے اندر اور مکمل ضابطے کے مطابق کرائی جاتی ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر پیش آنے والے معاملات سے جیل حکام کا کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل میں عمران خان کی صحت سے متعلق زیر گردش سوشل میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں اور تمام تر قیاسات کی تردید کی جاتی ہے۔