انہوں  نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کے باوجود مظالم جاری ہیں۔ انہوں نے ثالثوں سے کہا کہ وہ فوری کردار ادا کریں تاکہ مظالم روکے جا سکیں۔

انہوں  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کو نظرانداز نہ کرے اور اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: جھنگ: سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ قتل، 3 دیگر افراد بھی جاں بحق


انہوں نے  مزید  کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اور سندھ کے عوام فلسطین میں امن اور آزادی کے لیے دعاگو ہیں۔

ان کے ترجمان عبدالرشید چنا نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے پیغام کو اجاگر کیا ہے۔