آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس فورس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

آر پی او کوہاٹ کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس فورس کے 2  اہلکار  واحد خان  اور فضل رحمان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4  دہشت گرد ہلاک اور  6 زخمی ہوگئے۔