ڈاکٹر فاروق ستار نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی سڑکیں اور کھلے گٹر سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولز کی وجہ سے جان سے جا چکے ہیں لیکن حکام کی جانب سے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

مزید پڑھیں: کراچی: تین سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا، ماں کا رو رو کر برا حال، تلاش جاری


 اتوار کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں تین سالہ ابراہیم ولد نبیل کھلے مین ہول میں جا گرا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے تک تلاش جاری رکھی لیکن کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعد آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوا کر کھدائی شروع کروا دی، جو تاحال جاری ہے۔