مریم نواز شریف نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکی حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاک-ترک پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، واٹر کنزرویشن اور کلائمیٹ اسمارٹ انفراسٹرکچر میں مشترکہ تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ برہان کایاترک کا دورہ لازوال بھائی چارے، مشترکہ تاریخی ورثے اور باہمی اعتماد کا زندہ ثبوت ہے اور بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے میں پاک-ترک اعلیٰ سطح روابط امن و استحکام اور خوشحالی کے اجتماعی عزم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر بحران، انسانی المیے یا ماحولیاتی سانحات میں پاکستان اور ترکیہ نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہنا لازوال محبت کا اظہار ہے۔ پاکستان اور ترکیہ انصاف، خودمختاری اور انسانی وقار کے اصولوں پر ہمیشہ یکجا کھڑے رہے ہیں۔
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر، رکن پارلیمان برہان کایاترک سے ملاقات"
— PMLN (@pmln_org) December 1, 2025
🔸وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ترکیہ کے وفدکا پر تپاک و پر خلوص استقبال
🔸ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر جامع… pic.twitter.com/N9x2yA3enp
وزیراعلیٰ نے فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی جرات مندانہ آواز کو سراہا اور کہا کہ کشمیر سے غزہ تک پاکستان اور ترکیہ کے دلوں اور مؤقف میں کوئی دوری نہیں۔ انہوں نے کلائمیٹ قانون سازی، مقامی حکومت، ڈیجیٹل ایکسچینج اور یوتھ ایمپاورمنٹ میں تعاون کو پاک-ترک تعلقات کو نئی جہت دینے والا قرار دیا۔
مریم نواز شریف نے پاکستان-ترکیہ باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور مجوزہ اکنامک زون کا نام "صدر رجب طیب اردوان اسپیشل انڈسٹریل زون" رکھنے کی تجویز دی۔
انہوں نے پنجاب میں COP-30 نمائندگی، پنجاب کلین ائیر پروگرام، سُتھرا پنجاب، اے آئی فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جیسے اقدامات سے بھی ترک وفد کو آگاہ کیا۔
ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کایاترک نے پنجاب میں چند ماہ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔ ترکیہ کے عوام قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کے مدا ح ہیں۔







