پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے، جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سرفراز احمد کی قیادت اور رہنمائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربے اور تربیت کا قیمتی ذریعہ ثابت ہوگی۔







