نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے نجی پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں ہونے والے کئی فیصلے دباؤ اور دھونس کا نتیجہ محسوس ہوتے ہیں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ممکنہ ملاقات روکنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات نہ کرائی گئی تو یہ مکمل طور پر خلافِ آئین ہوگا، ایسے فیصلوں پر حیرت نہیں، لیکن افسوس ضرور ہوتا ہے، کیونکہ حکومت ملاقات نہ کرانے کے لیے کسی قانونی یا آئینی جواز کا ذکر تک نہیں کرتی۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔







