لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز، جب کہ شاہین شاہ آفریدی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

دونوں فرنچائزز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اپنے کھلاڑیوں کی آمد کی سوشل میڈیا پے پوسٹ کر کے تصدیق کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی، جو بی بی ایل 15 کے نمبر ون ڈرافٹ پک تھے، سب سے پہلے برسبین پہنچے۔ برسبین ہیٹ نے ایکس پر ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نمبر ون ڈرافٹ پک برسبین پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے استقبال کے لیے 14 سیکنڈ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صرف یہ الفاظ تحریر تھے کہ وہ پہنچ گئے ہیں۔

بی بی ایل 15 کا انعقاد 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔