ذرائع کے مطابق روڈ شو آج سہ پہر چار بجے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق منعقد ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ سابق کرکٹرز وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی شو کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کی مقبولیت خطرے میں؟ اسٹار کھلاڑیوں کے بائیکاٹ سے برانڈ ویلیو گرگئی

روڈ شو میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شریک ہوں گے، جن کے ذریعے پی ایس ایل کی عالمی سطح پر ترویج کی جائے گی۔