اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت مزید 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد دونوں کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا ہو گئی۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 جولائی 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔
دونوں ملزمان 37 روز تک نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔







