دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ یمنی فریقین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جو صورتحال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ نکات کی بنیاد پر جامع، مذاکراتی اور سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں پائیدار امن کے قیام، استحکام کی بحالی اور یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آئیں گی۔