ذرائع کے مطابق مستفیض الرحمان سمیت آٹھ بنگلا دیشی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور وہ اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
پی ایس ایل رجسٹریشن میں بنگلادیشی کرکٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اب تک پی ایس ایل الیون سیزن کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں میں مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن شامل ہیں۔
Batters better shake carefully… its going to Fizz in the #NewEra 🥤
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 6, 2026
Mustafizur Rahman joins HBL PSL 11! pic.twitter.com/xM385eWRXC
ان کے ساتھ توحید ہردوائے، تسکین احمد، رشاد حسین بھی فہرست کا حصہ ہیں، جب کہ تنزید الحسن، محموداللہ ریاض اور حسن محمد نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل میں بنگلادیشی کرکٹرز کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل میں پلیئرز ڈرافٹ یا آکشن، دونوں آپشن موجود ہیں اور اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے بات چیت جاری ہے۔ ٹیموں کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگا۔






