ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37 رنز بنائے، جب کہ فنلے جونز نے 33 اور اولی جونز نے 30 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔
پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مومن قمر نے 46 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Important two points gained 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2026
Pakistan U19 claim a convincing six-wicket win over Scotland U19 🙌#PAKvSCO | #U19WorldCup | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/rPA81X1YEG
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور 44ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ عثمان خان نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ احمد حسین نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ایونٹ میں واپسی کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔







