عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی حفاظت کے حوالے سے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی جارحانہ یا براہِ راست اقدام کے نہایت سنگین اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اگر ہمارے رہبرِ معظم کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور حملہ آوروں کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔
Spokesman for Iran’s armed forces warns Trump against taking action against Khameneihttps://t.co/JOMhkq3Dq5 pic.twitter.com/MZbrMTxAU3
— The Washington Times (@WashTimes) January 21, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قیادت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے بھی خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر پر کسی بھی قسم کا حملہ مکمل جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کسی نئی محاذ آرائی کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی اور ایران اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
#Iran on Tuesday warned Donald #Trump not to take any action against the country’s #SupremeLeader Ayatollah Ali #Khamenei, days after the #US president called for an end to Khamenei’s nearly 40-year reign. pic.twitter.com/CgbKRC8p1o
— ShanghaiEye🚀official (@ShanghaiEye) January 21, 2026
یاد رہے کہ ایران کا یہ سخت ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں آیت اللہ خامنہ ای پر تنقید کرتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی ضرورت کا عندیہ دیا تھا۔
ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔
ایران ان پُرتشدد مظاہروں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ قرار دیتا ہے، جب کہ صدر ٹرمپ بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو وہ بڑے حملے کا حکم دیں گے۔






