سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت ہوگی، جس میں سی پی پی اے کے پیش کردہ اعداد و شمار اور مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ تاہم قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کرے گا۔