اوگرا نے 17 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے سے کم ہوکر 328 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکساں کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے 17 نومبر کے لیے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔