آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ 8 ہزار 573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آخری مرتبہ سونا 27 ستمبر 2025 کو 4 لاکھ روپے سے کم سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ مسلسل 4 لاکھ سے اوپر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں 109 ڈالر فی اونس کی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 3 ہزار 764 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔







