سوشل میڈیا پلیٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، ان کے کاروبار، سماجی ڈھانچے اور طرز زندگی کو تباہ کر دے گا۔ اگر کینیڈا چین کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو فوری طور پر امریکی مارکیٹ میں آنے والی تمام کینیڈین مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف لگ جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ چین کینیڈا کو امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر گورنر کارنی سوچتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کے لیے ڈراپ آف پورٹ بنا سکتے ہیں تاکہ وہاں سے سامان امریکا بھیجا جا سکے، تو وہ سخت غلط ہیں۔
Trump threatens 100% tariff on all Canadian goods if they make a deal with China
— Boi Agent One (@boiagentone) January 24, 2026
Says China will "eat Canada alive" and completely devour the country
Warns destruction to Canadian 🅱️usinesses, social fabric and way of life
Calls Mark Carney "Governor" after Beijing trade deal pic.twitter.com/BNp4SwzrBW
واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم کارنی نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا اور اس ایشیائی طاقت کو قابل اعتماد اور پیش گوئی کے قابل شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے ڈاؤوس میں یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت سے سرمایہ کاری حاصل کریں۔
حالیہ دنوں میں امریکا اور اس کے شمالی ہمسایہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کینیڈا کو اپنے بورڈ آف پیس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی، جس کا مقصد عالمی تنازعات حل کرنا تھا۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ کارنی کے ڈاؤوس میں دئیے گئے خطاب کے بعد آیا، جہاں انہوں نے کھل کر طاقتور ممالک کی اقتصادی انضمام کو ہتھیار اور ٹیرف کو دباؤ کے طور پر استعمال کرنے پر تنقید کی تھی۔







