واضح رہے کہ گلین میکسویل نے حال ہی میں انڈین لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی اور اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے لیے سائن ہونے کے بعد وہ پی ایس ایل 11 میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
اس موقع پر گلین میکسویل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنا اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنا میرے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہمیشہ محبت ملی ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ اقدام حیدرآباد کنگز مین کے لیے ایک مضبوط قدم ہے اور ٹیم کو تجربہ کار اور جارحانہ بیٹنگ کا قوی سہارا ملے گا۔






