اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں کسی بھی نئی فورس کے قیام کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے، لہٰذا کسی صوبائی حکومت یا فرد کی جانب سے اس نوعیت کا اعلان آئین سے متصادم تصور ہوگا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ’’رہائی فورس‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے مطابق انہیں اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور مجوزہ فورس پُرامن سیاسی جدوجہد کرے گی۔
سہیل آفریدی نے مزید بتایا تھا کہ فورس کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائی جائے گی اور عید کے فوراً بعد پشاور میں اس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس کے لیے واضح چین آف کمانڈ ترتیب دی جائے گی اور بانی پی ٹی آئی جس فرد کو نامزد کریں گے، وہ اس کی قیادت سنبھالے گا۔







