سوشل اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ افغان طالبان رجیم اور بعض بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عملی میدان میں افغان طالبان کو شدید نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹ اور پروپیگنڈے کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کو ہرگز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائے گا اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ رکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ماضی کی غلطیوں اور پسپائیوں سے سبق سیکھنا افغان قیادت کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:مسلح افواج ہر خطرے کے لیے مکمل تیار،فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سرحدی تحفظ، قومی سلامتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور سرحدی اشتعال انگیزی کا ہر ممکن مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر کارروائی کا مناسب اور بروقت جواب دینے کے لیے فوج کی مکمل صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
تحلیل کاروں کے مطابق افغان طالبان رجیم کی حالیہ سرگرمیاں خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث ہیں، تاہم پاکستان کی جانب سے بروقت اور فیصلہ کن اقدامات اس بات کا پیغام دیتے ہیں کہ سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حالات کو سمجھیں اور جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں، تاکہ ملکی یکجہتی اور قومی دفاع پر کوئی فرق نہ پڑے۔







