سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے باقی عناصر کسی نئے جانشین کے تقرر کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ابتدا ہی سے ناکام ہوگی،جو بھی خامنہ ای کی جگہ لے گا اسے نہ عوامی جواز حاصل ہوگا اور نہ ہی وہ زیادہ عرصہ اقتدار میں رہ سکے گا، اور اسے بھی نظام کے جرائم میں شریک سمجھا جائے گا۔
انہوں نے ایرانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زوال پذیر نظام کو بچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، اور یہ ان کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ قوم کا ساتھ دیں اور ایران کو آزاد اور خوشحال مستقبل کی جانب لے جانے میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں: علی لاریجانی: ایران میں طاقت کا نیا مرکز، کیا وہ خامنہ ای کے ممکنہ جانشین ہیں؟
رضا پہلوی نے خامنہ ای کو "مجرم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت بہائے گئے خون کا مکمل حساب تو نہیں، تاہم ان خاندانوں کے لیے کسی حد تک تسلی کا باعث بن سکتی ہے جنہوں نے انقلاب کے دوران اپنے پیاروں کو کھویا۔
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے ایرانی عوام سے چوکس اور تیار رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے، اور جلد ایران کی آزادی کا جشن منایا جائے گا۔







