قبرص کی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایک بغیر پائلٹ طیارہ استعمال کیا گیا، جس سے اڈے کو معمولی نقصان پہنچا، صورتحال قابو میں ہے اور حکام برطانوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سیکیورٹی اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

برطانوی فوجی اڈہ ’اکروتیری‘ مشرقی بحیرۂ روم میں نہایت اہم دفاعی تنصیب سمجھا جاتا ہے، جہاں سے برطانیہ خطے میں اپنی عسکری سرگرمیوں اور نگرانی کے آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔  حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اس اڈے کو نشانہ بنانا ایک بڑی اسٹریٹجک پیش رفت ہے، جس کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آیت اللہ علی رضا عارفی ایرانی سپریم لیڈر کے عبوری جانشین مقرر

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ نیٹو اور یورپی ممالک بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برطانوی حکام کی جانب سے فوری ردعمل یا جوابی کارروائی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

واضع رہے کہ  اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو مشرقی بحیرۂ روم میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے اور عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔