منگل کو سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس ایرانی غیراخلاقی رویے کا دبارہ دُہرایا جانا اس خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کو معلوم ہے کہ سعودی عرب نے واضح کیا تھا کہ اس کی زمینی اور فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اپنی سکیورٹی، علاقائی تحفظ، شہریوں کے تحفظ اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتی ہے، جس میں جارحیت کو جواب دینا بھی شامل ہے۔