وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی جس کے دوران انہیں گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ سیاسی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہیں جو ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 10 اکتوبر 2022 سے اس منصب پر فائز ہیں۔

 گورنر سندھ کے عہدے پر نئی تقرری صوبے کی سیاست میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے،اس فیصلے کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال اور وفاق و صوبے کے تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

دوسری جانب حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا مقصد صوبے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانا اور سیاسی رابطوں کو مضبوط کرنا ہے۔