ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی پر غور اس وقت کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہو جائے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو ’جھوٹا اور بے بنیاد‘ قرار دیا ہے کہ ایران نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ بیان وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے دیا گیا۔

یہ تردید ڈونلڈ ٹرمپ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد آئی ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ایران کے نئے صدر نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے لیکن وہ تب اس پر غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلے گی۔‘

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ’نئے صدر‘ سے ان کی کیا مراد ہے۔ کیوں کہ سنہ 2024 میں منتخب ہونے کے بعد سے مسعود پزشکیان ہی ایران کے صدر ہیں۔