اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے نہ صرف حالیہ 37 دنوں کے دوران بلکہ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انتہائی محب وطن ہیں اور اپنے دشمنوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مجرمانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے اہم انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دینا دراصل پوری آبادی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
BREAKING: Iran s Foreign Ministry spokesman Esmaeil Baghaei says US President Trump’s latest threats against Iran are “an indication of a criminal mindset” and amount to “incitement for war crimes and crimes against humanity.”
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 5, 2026
🔴 LIVE updates: https://t.co/Gj5H6ZLdRw pic.twitter.com/iO1FDjOG55
انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف جنگ کو ہوا دیتے ہیں بلکہ عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے، جس سے خطے میں صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔







