صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں اور مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی ہے اور ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے، امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
President Donald Trump tells CNBC that he does not want to extend a ceasefire with Iran, adding the US is in a strong negotiating position and will end up with what he calls a great deal.#Trump #Iran pic.twitter.com/Hvt9unniwd
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 21, 2026
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو وہ بہت مضبوط پوزیشن میں آ سکتا ہے، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ان کی قیادت کو ختم کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی تبادلے پر غور جاری ہے، اگر میں متحدہ عرب امارات کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ایران اور یو اے ای امیر ممالک ہیں۔







