تفصیل کے مطابق محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جب کہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
پنجاب حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔







