معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہے، پاکستان نے اپنی سفارتی پالیسی کے سبب تیسری جنگِ عظیم رکوائی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے 25 کروڑ باشندے بنیانِ مرصوص ہیں، وطن کے شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ملکی امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، جس نے بھی ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی، اس کا غرور ہماری افواج نے خاک میں ملا دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں ہماری افواج نے دشمن ملک انڈیا کو عبرت ناک شکست دی اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔







