اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی مفادات سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو خطے کے امن اور ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ابوظبہی کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔

 دوسری جانب اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اقتصادی، دفاعی اور سفارتی شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا چینی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’پاکستان امریکہ و ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں تیز کرے

واضح رہے  کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔