غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی منصوبے میں طے شدہ علاقے سے آگے بڑھتے ہوئے غزہ میں مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر تشدد جاری ہے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے اور جنگ کے خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ہم نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری قوم، ریاست، فوج اور ورثے میں کتنی طاقت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس لے آئے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ غزہ سے نکل جاؤ، ہم نہیں نکلے۔ آج ہم 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
Netanyahu says Israel now controls 60% of Gaza
— The Cradle (@TheCradleMedia) May 15, 2026
——
Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu stated that Israeli forces currently control 60% of the Gaza Strip, indicating that the military presence has expanded further into Palestinian territory beyond what was outlined in an… pic.twitter.com/6a6qHEvqCK
اکتوبر سے جاری امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی افواج کو غزہ میں ایک مخصوص ’ییلو لائن‘ تک محدود ہونا تھا، جس کے تحت وہ 50 فیصد سے کچھ زائد علاقے پر کنٹرول رکھتی تھیں۔
نیتن یاہو کا یہ بیان اس بات کا پہلا سرکاری اشارہ ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے دائرہ کار کو مزید بڑھا رہی ہے، جب کہ حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج ایک نئی اورنج لائن تک پیش قدمی کر رہی ہے۔






