خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ اگر مذاکرات ناکام رہے تو امریکہ دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق حملے میں تاخیر خلیجی اتحادی ممالک کی درخواست پر کی گئی تاکہ “سنجیدہ مذاکرات” کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر بات چیت میں پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔







