وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات عوامی جمہوریہ چین کے صدر، چینی وزیراعظم اور دیگر سینئر حکام سے طے ہے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں کی پیشرفت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیجنگ میں آمد پر وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپل میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جبکہ چینی وزیراعظم ان کا باضابطہ استقبال کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات بھی ہوگی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی جائے گی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif received full protocol and a guard of honor during his visit to the Great Hall of the People. His expected meeting with President Xi Jinping is being closely watched by observers. pic.twitter.com/RkO8vI9AmN
— Esha (@Eshawesome_) May 25, 2026
دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئے معاہدے شامل ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تیانانمن اسکوائر بھی جائیں گے، جہاں وہ عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان معروف چینی سرمایہ کاروں اور مختلف بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے بھی ملاقات کریں گے، جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کیا جائے گا۔







