تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں سرگرم انتشاری عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں مظفرآباد میں واقع کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا۔
پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم کسی قسم کا احتجاج یا نعرے بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔
آزادکشمیرپولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل کردیا
— Sumair jamil (@sumair_shah123) June 7, 2026
آزادکشمیرحکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفترکوریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا pic.twitter.com/cVArmjQ758
ماہرین کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحے کی برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے تھا۔
ان کے بقول ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اور عوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔







