تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی لاہور میں منعقد ہوئی، جس کے بعد جیتنے والے بانڈ نمبرز باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے۔ پاکستان بھر میں ہزاروں بانڈ ہولڈرز اب اپنے بانڈ نمبرز چیک کر سکتے ہیں کہ آیا وہ تازہ ترین کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے ہیں یا نہیں۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 976106 کے نام رہا۔اسی طرح 5 لاکھ روپے کے دوسرے انعام کے تین خوش نصیب بانڈ نمبرز میں 350211، 604285 اور  607262 شامل ہیں۔

نیشنل سیونگز کے مطابق 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے لیے ایک ہزار 696 بانڈز کامیاب قرار پائے ہیں، جن کی مکمل فہرست علیحدہ سے جاری کی جائے گی۔

نیشنل سیونگز کے مطابق انعامی بانڈز کی رقم پر حکومت کی مقررہ شرح کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، جس کا انحصار بانڈ ہولڈر کے ٹیکس اسٹیٹس پر ہوگا۔

ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹیکس کٹوتی کے بعد پہلے انعام کے فاتح کو اگر وہ ٹیکس فائلر ہے، 12 لاکھ 75 ہزار روپے، جب کہ نان فائلر ہونے کی صورت میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

اسی طرح 5 لاکھ روپے کے دوسرے انعام پر ٹیکس فائلرز کو 4 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔جب کہ 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے لیے ٹیکس فائلرز کو 7 ہزار 905 روپے اور نان فائلرز کو 6 ہزار 510 روپے ادا کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پرائز بانڈز پاکستان میں مقبول بچت کا ذریعہ ہیں اور یہ 100، 200، 750، 1,500، 25,000 اور 40,000 روپے کے اسکیمات میں دستیاب ہیں۔ یہ محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ بڑی مالی انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔