تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 157 ڈالر کے نمایاں اضافے کے ساتھ 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں آنے والے اس تیزی کے رجحان کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھا گیا۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 460 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی اور فی تولہ نرخ 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر بند ہوئے تھے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا، جہاں فی تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 184 روپے کی سطح پر فروخت ہوئی۔