کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز ہی سے منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس مسلسل دباؤ کا شکار رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس 6,029 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار پانچ سو 74 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا، جب کہ کاروبار کے دوران 3.19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی مارکیٹ منفی رجحان کی زد میں رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس چار ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پورے ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس سات ہزار چار سو زائد پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اس عرصے میں مارکیٹ میں 4.31 ارب شیئرز کے سودے 212 ارب روپے میں طے پائے، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 523 ارب روپے کم ہو کر 20,359 ارب روپے رہ گئی۔






