سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 530 ارب 49 کروڑ روپے رہیں، جب کہ مالی سال 2024-25 میں یہ درآمدات 416 ارب 94 کروڑ روپے تھیں۔
دستاویزات کے مطابق جون 2026 میں پاکستان نے 39 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے، جب کہ جون 2025 میں یہ درآمدات 39 ارب 4 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 11.73 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار بدستور برقرار ہے۔






