پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔
اس سے قبل حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔








