حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔







