اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے کی گراوٹ کے بعد 409,689 روپے کی سطح پر آ گئی۔ یاد رہے کہ پیر کو بھی سونے کی قیمت میں 3,800 روپے فی تولہ کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4,555 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 65 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 7,849 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہی ہے۔