بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 537 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 4 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔






