کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3 ہزار 373 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 4 ہزار 428 پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 964 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔
Market Snapshot – January 5th, 2026
— PSX (@pakstockexgltd) January 5, 2026
Unlock today’s market moves and stay one step ahead.
Here’s what’s making waves:
• ETFs (Exchange Traded Funds): Most active in today’s market
Market Indices – At a Glance:
• KSE-100: Pullers & Draggers
• KMI-30: Pullers & Draggers pic.twitter.com/OORZBiOuom
آج مارکیٹ میں ایک ارب 38 کروڑ شیئرز کے سودے 78 ارب روپے میں طے پائے، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 297 ارب روپے اضافے کے بعد 20 ہزار 509 ارب روپے تک جا پہنچی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شرحِ سود میں کمی کے باعث تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستان میں سال 2025 کے دوران اوسط مہنگائی ساڑھے تین فیصد رہنے کے بعد یہ توقعات مزید مضبوط ہو گئی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود میں مزید کمی کر سکتا ہے۔







