سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ بیرونی قرضوں کے انتظام کے معمول کے عمل کے تحت پاکستان نے 8 اپریل کو 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی مقررہ میعاد کے مطابق مکمل طور پر کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ملک نے دیگر یورو بانڈز پر 126.125 ملین ڈالر کے کوپن کی ادائیگیاں بھی پوری کیں، جس کے بعد منگل کو مجموعی ادائیگیوں کا حجم 1.426 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲: 𝗡𝗼𝗻-𝗘𝘃𝗲𝗻𝘁 𝗖𝗼𝗻𝘁𝗶𝗻𝘂𝗲𝘀 - 𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗲𝘁𝗲𝘀 $𝟭.𝟰𝟯 𝗕𝗶𝗹𝗹𝗶𝗼𝗻 𝗶𝗻 𝗗𝗲𝗯𝘁 𝗣𝗮𝘆𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀
— Khurram Schehzad (@kschehzad) April 7, 2026
As part of its routine course of external debt management, Pakistan has repaid its $𝟭.𝟯𝟬 𝗯𝗶𝗹𝗹𝗶𝗼𝗻 𝗘𝘂𝗿𝗼𝗯𝗼𝗻𝗱 maturing on…
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے تسلسل سے جاری ہے، جو مالی نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور مضبوط صلاحیت کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑی بیرونی ادائیگیوں کی بروقت تکمیل نہ صرف ملک کی مالی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے اعتماد کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے رواں ماہ کے اختتام سے قبل متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار کے مطابق ابوظہبی نے اس رقم کی جلد واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ فنڈز 2019 میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے توازنِ ادائیگی کو سہارا دینے کے لیے فراہم کیے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت تقریباً 16.4 ارب ڈالر ہیں۔







