پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ایکس ڈپو قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں 18 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔