سرکاری دستاویزات کے مطابق، جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود کی ادائیگیاں 8,900 ارب روپے تھیں، جو دسمبر تک 3,600 ارب روپے تک رہ گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8,207 ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور پاکستان پر ملکی و غیرملکی قرضوں کا مجموعی حجم 81,400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

کل قرض میں سے 26,000 ارب روپے بیرونی اور 55,000 ارب روپے مقامی قرض ہیں۔ رواں مالی سال کی باقی 2,900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں حکومت کو جون 2026 تک کرنی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے مختص رقم موجودہ بجٹ کا 46.7 فیصد ہے، جب کہ پاکستان کا مجموعی قرض ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے 70.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔