حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 7 روز تک مؤثر رہے گا۔

کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 309 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 299 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔