اوگرا کی جانب سے 8 اگست کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

یوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی سامنے آئی ہے۔